ابنا: ذرائع کے مطابق شامی فوج کے جاری آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں درجنوں دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ان ذرائع کے مطابق شامی فوج نے لاذقیہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے۔حلب کے جنوب میں بھی دہشتگردوں کو بھاری شکست ہوئی ہے جہاں شامی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔دارالحکومت دمشق کے اطراف کے علاقوں میں بھی شامی فوج نے کامیابی حاصل کی ہے اور بھاری تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر نعیمہ، شومرہ،نوی، المدورہ اور درعا میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ان کا کمانڈر بھی شامل ہے یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی فوج نے لبنان کی سرحد سے شام میں داخل ہونے کی دہشتگردوں کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔قابل ذکر ہے کہ شام میں مسلح دہشتگردوں کو سعودی عرب و قطر اور ترکی سمیت امریکہ و یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے جو ان ملکوں کے ہتھیاروں کی بدولت شامی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔دوسری جانب شام کے کیمائی ہتھیار تلف کرنے والے گروپ کے سربراہ نے اقوام متحدہ اور کیمیائی ہتھیاروں کی مخالف تنظیم کے ساتھ شامی حکومت کے بھرپور تعاون کی قدردانی کی ہے۔
.....
/169